اگر کوئی سمجھتا ہے فیصلہ درست نہیں تو عدالتیں کھلی ہوئیں ہیں، 7ووٹ کیسے خراب ہوئے ، پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ دو ٹوک اعلان

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پریذائیڈنگ افسر سینیٹر مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لگتا ایسے ہے 7 ووٹ ان کے حامیوں نے بدنیتی سے خراب کیے، اگر وہ سمجھتے ہیں فیصلہ درست نہیں تو عدالتیں کھلی ہوئی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظفر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری صبح سے شام تک کی کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں آیا۔مظفر حسین شاہ نے کہا کہ طریقہ کار کے مطابق امیدوار کے نام کے سامنے خالی جگہ پر مہر لگانی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے مجھے ان کے یا میرے کہنے پر

نہیں آئین کے مطابق مقرر کیا تھا، غلام اسحاق خان سے آج تک صدر مملکت ہی ایک ممبر کو پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کرتا ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *