’’ایوان بالا میں لیڈرمنڈی میں’’بکروں‘‘ کی طرح فروخت ہوئے‘‘ جانور دنیا میں آتا ہے، کھاتا، پیتا اور بچے پیدا کرکے مر جاتا ہے ، انسان بھی ایسا کرے تو اس میں جانور میں کیا فرق ہوا؟وزیراعظم کا اعلان

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایوان بالا میں لیڈرزمنڈی میں بکروں کی طرح فروخت ہو ئے لیکن انصاف کے نظام نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے دورے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں قوم کےلیڈرز کی بکرا منڈی کی طرح خرید و فروخت ہورہی تھی اور اس پر انصاف کے نظام نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ میری سوچ تھی کہ ایسی یونیورسٹی ہونی چاہیے جو لوگوں کو بتائے کہ انسان اورجانور میں فرق کیا ہے، جانور دنیا میں آتا ہے، کھاتا،

پیتا اور بچے پیدا کرکے مر جاتا ہے اور انسان بھی ایسا کرے تو اس میں جانور میں کیا فرق ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی کا مقصد یہ ہے کہ ہمارا دین لوگوں کی زندگی میں کیسے نافذ ہوگا، بدقسمتی سے مسجد سے باہر نکلتے ہیں تو اس پر عمل نہیں کرتے حالانکہ اسلام اچھے برے کی تمیز اورزندگی کا مقصد بتاتا ہے لیکن مسجد میں اس پر ٹرانسمٹ نہیں ہو پاتا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی یونیورسٹی ہونی چاہے جہاں الاظہر یونیورسٹی کی طرح اسکالرز پیدا کرے جہاں اسکالرشپ ہوتی تھی اورمکالمہ ہوتا تھا، ہمارے ٹاپ سائنس دان کی دین اور قران کی سمجھ بھی بہت تھی، سائنس اور دین بھی سمجھ تھی اور دونوں ساتھ ساتھ چل رہی تھی لیکن اب یہ بالاکل الگ ہوچکی ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *