ایک ہی بار تمام عورتوں پر پابندی لگا دو،  قصہ ہی ختم ہوجائے گا، نہ ہم رہیں گے، نہ تم،میشا شفیع کا عورت مارچ کے مخالفین کو کھری کھری سنادیں 

کراچی(این این آئی)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع بھی عورت مارچ کے مخالفین کو کھری کھری سنانے میدان میں آگئیں۔ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر عورت مارچ کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مظلوم طبقے کیلئے اپنی آواز بلند کرنے کا صرف ایک

ہی عالمی دن ہے اور جب وہ  پسماندہ اور زیادتی کا شکار طبقہ اس دن سڑکوں پر نکلا تو نفرت انگیز افراد نے اس دن کو بھی تاریک بنا دیا۔گلوکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ یاد رہے کہ اس مرتبہ یہ معاملہ ایک لڑکی کے پوسٹر سے شروع ہوا جسے ایک مولوی نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بچوں کو زیادتی کا شکار بنانے والے درندے آزاد گھوم رہے ہیں اور ان کے خوف کی وجہ سے بچے گلیوں میں کھیل نہیں سکتے لیکن عورت مارچ کو ایک مغربی ایجنڈا قرار دیا گیا ہے۔میشا شفیع نے ایک اور ٹوئٹ میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ہی بار ساری عورتوں پر پابندی لگا دو، قصہ ہی ختم ہوجائے گا، نہ ہم رہیں گے، نہ تم۔

The post ایک ہی بار تمام عورتوں پر پابندی لگا دو،  قصہ ہی ختم ہوجائے گا، نہ ہم رہیں گے، نہ تم،میشا شفیع کا عورت مارچ کے مخالفین کو کھری کھری سنادیں  appeared first on JavedCh.Com.

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *