سرکاری ملازمین کے بی آر ایس پی میں بڑے عہدوں پر براجمان ہونے کاانکشاف

کوئٹہ (آن لائن )سرکاری نوکری کے ساتھ لاکھوں روپے کی تنخواہ کی پرائیویٹ نوکری ،سرکاری ملازمین کے بی آر ایس پی میں بڑے عہدوں پر براجمان ہونے کاانکشاف ہواہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمداصغر جو پی ایچ ای میں18ویں گریڈ کاملازم ہے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام(بی آر ایس پی ) میں پیٹرپ پروجیکٹ کے منیجر کے عہدے پر تعینات ہے ،محمداصغر کی پی ایچ ای کی پے سلپ کے مطابق ماہ دسمبر2020ء کو موصوف نے سرکاری خزانے سے ایک لاکھ 42ہزار441روپے وصول کئے ہیں ۔اسی طرح محمد مجید جوپی ایچ ای میں اسسٹنٹ

انجینئر 17گریڈ کے عہدے پر تعینات ہیں جن کی ماہ دسمبر2020ء کے مطابق تنخواہ 89ہزار 67روپے وصول کی بی آر ایس پی میں پیٹرپ مدرسہ پروجیکٹ میں بطور انجینئر بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *