صادق سنجرانی نے ایوان بالا کی عزت خاک میں ملادی، بلاول بھٹو کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کی عزت اوروقارکو خاک میں ملادیا، انہیں چاہیے کہ خود ہی مستعفی ہوجائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ بوتھ میں کیمرےسامنے کا معاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھائیں گے۔کیمرے لگانے کے واقع کی تحقیقا ت کی درخواست کردی ہے۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیاسی ماحول کو مزید گرما دیا ۔ اس صورتحال پر مریم نواز نے بھی بڑا بیان جاری کر دیا ۔ تفصیلات مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی

نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند کے بعد سینیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آخری جنگ ہار چکے۔ سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی، آئینی ترمیم میں ناکام رہے،صدارتی آرڈینینس ردی کا ٹکڑا بن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے۔ آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں! ووٹ چورو شرم کرو اور کرسی چھوڑو!۔ مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور اپوزیشن کے ووٹ چوروں کو NRO دینے سے انکار کے بعد، ECP اور سپریم کورٹ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانے میں ناکامی کے بعد خفیہ کیمروں کے ذریعے آئین کی توہین ایک سنگین جرم ہے۔ سیلیکٹرز بھی سوچتے ہوں گے کیا مصیبت گلے پڑ گئی! نا اُگلے بن رہی ہے نا نگلے بن رہی ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی، آئینی ترمیم میں ناکام رہے اور اب آر ٹی ایس اور “ڈسکہ دھند” کے بعد سینیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آخری جنگ ہار چکے

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *