ن لیگ خوش نہیں تھی یوسف گیلانی آگے آرہے تھے ، ممکن ہے ن لیگ نے اپنے سینیٹرز کو کہا گیلانی کو ووٹ نہیں دینا؟فواد چودھری کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ خوش نہیں تھی کہ یوسف رضاگیلانی آگے آرہے ہیں، ممکن ہے لیگ نے جان بوجھ کر اپنے سینیٹرز کو کہا ہے گیلانی کو ووٹ نہیں دینا۔ ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ جتنی توجہ کیمرےڈھونڈھنے پر لگائی اس کا 25 سے 30 فیصد اپنے لوگوں پر دیتی اور ووٹ ڈالنے کا طریقہ بتا دیتے تو اپوزیشن والے رو نہ رہے ہوتے، خوشی کی بات ہے ڈپٹی چیئرمین کے ووٹ میں ایک بھی ووٹ ضائع نہیں ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے اپوزیشن

سینیٹرزکے سیکھنے کی صلاحیت کافی اچھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں 3بڑی جماعتیں ہیں جو کسی دوسرے کو آگے نہیں آنے دیتیں ن لیگ خوش نہیں تھی کہ یوسف رضاگیلانی آگے آرہے ہیں، ممکن ہین لیگ نے جان بوجھ کراپنے سینیٹرز کو کہا ہے گیلانی کو ووٹ نہیں دینا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی لانگ مارچ سے جان چھڑانا چاہتی ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ایک دوسرے پر بھروسہ نہیں ہے،اب تمام سیاسی جماعتوں کوانتخابی اصلاحات کی طرف آنا چاہئے، اپوزیشن کی لیڈرشپ مریم اور بلاول کے پاپا سے آگے بڑھیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *