وہ 7 کون تھے جنہوں نے ساتھ نہیں دیا؟چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں 

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں اپوزیشن اتحاد کے وہ 7 کون تھے جنہوں نے ساتھ نہیں دیا؟اس حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمان کے ایوان بالا میں حکمران اتحاد کے مقابلے میں اپوزیشن کے سینیٹرز کی تعداد زیادہ ہے تاہم اس کے باوجود اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی الیکشن ہار گئےسینیٹ میں حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 47 تھی جبکہ اس کے حمایت یافتہ امیدوار بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کامیاب ٹھہرے۔دوسری طرف اپوزیشن جس کے ارکان کی

تعداد 51 تھی، اس کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جبکہ ان کے مسترد ووٹوں کی تعداد 7 رہی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے مقابلے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ووٹوں کا فرق اور بھی وسیع ہوگیا۔اس مقابلے میں حکومتی اتحاد کے امیدوار مرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل مولانا عبدالغفورحیدری نے 44 ووٹ حاصل کیے۔چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں مہر درست انداز میں نہ لگانے والے ارکان نے بھی ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں اپنی غلطی نہ دہرائی، اس بار کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔کیا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے 7 ارکان کے ووٹ دانستہ طور پر مسترد کرائے گئے؟ اور کیا حزب اختلاف ان 7 ارکان کو اپنی صفوں میں تلاش کرلے گی؟

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *