پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے،لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں مارکیٹس 6بجے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی /آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کے کچھ اضلاع میں برطانیہ میں پائے جانے والے کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔ کورونا کی مثبت شرح والے اضلاع میں 15 دن کیلئے سخت ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق ان اضلا ع میں تعلیمی اداروں، مزارات اور دیگر سرگرمیوں پر 15 کیلئے پابندی ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان اضلاع میں مارکیٹس شامل 6 بجے بند کردی جائیں گیجس کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 15مارچ سے آئندہ دوہفتے کیلئے مکمل

بندکردئیے جائیں گے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاہے کہ کوروناوائرس کی تیسری لہرپاکستان میں سامنے آرہی ہے اس لئے عوام کوموجودہ حالات بارے آگاہ رکھنابہت ضروری تھا۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونااوائرس کے 2190نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔صوبہ بھرمیں کوروناوباء کے آغازسے اب تک 1, 80, 944افرادمرض کا شکارہوئے ہیں۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے باعث 33افراد اپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں اور آج تک پنجاب میں مجموعی طور پر5662افراد کوروناوائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔اب تک پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں سے کوروناوائرس کے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد1, 67, 967ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 17, 174تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے اور اب تک مجموعی طور پر کوروناوائرس کے 34, 64, 989تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی-رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہٰی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب طاہر خورشید اور سیکرٹریپنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے- ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا مور، سیاسی صورتحال اورچیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا-سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے پا کستان مسلم لیگ(ق) کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کا اعادہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےصادق سنجرانی کی حمایت پر چودھری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کے دوران اس امر سے اتفاق کیاکہ مرکز کے بعد پنجاب میں سیاسی تماشا لگانے کی ہر سازش کو ملکر ناکام بنائیں گے اورسازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کےعوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور ہمارا اتحادپہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں بہترین حکمت عملی کے ذریعے پنجاب میں حکومتی

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *