پیسے دے کر ٹکٹ خریدا ہے،طیارے میں اسد عمر کو الاٹ سیٹ دوسرے مسافر کو دینے پر ، وفاقی وزیر برہم ہو گئے

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد سے کراچی آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں وفاقی وزیر اسد عمر کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی سیٹ کسی دوسرے مسافر کو الاٹ کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابقوفاقی زیر اسد عمر عملے پر برہم ہوئے اور اسی وجہ سے پرواز ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔اسد عمر نے طیارے کے اندر فضائی عملے پر اظہاربرہمی کیا اور کہا کہ ٹکٹ خریدا ہے، سیٹ پر کوئی اور بیٹھا ہے، ایک گھنٹے سے تماشہ چل رہا ہے، پیسے دے کر ٹکٹ خریدا ہے۔ذرائع

کے مطابق اسد عمر کو سیٹ نمبر 12 ایف الاٹ کی گئی تھی، پرواز میں کئی دیگر ارکان اسمبلی بھی موجود تھے، طیارے میں وفاقی وزیر امین الحق، پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ، قادر پٹیل اور دیگر اراکین بھی اسمبلی موجود تھے۔

Leave a Comment