چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے آزاد ارکان کو سات دن کے اندر پارٹی شمولیت کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دیں 

اسلام آباد (این این آئی)سات روز کے اندر آزاد ارکان پارٹی شمولیت کے حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ نے کی ہدایت کی گئی ،آزاد حیثیت ہونے کے باعث فاٹا ارکان قائد ایوان و حزب اختلاف کے امیدوار نہیں ہوسکتے۔ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ قائد ایوان اورقائد حزب اختلاف کا نام سینٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرایا جائے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاک ہ چیرمین سینٹ صادق سنجرانی

اور ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کو اس تاریخی کامیابی پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت فتح یاب ہوئی،خرید و فروخت کرنے والوں کو شکست فاش ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ ہاللہ تعالیٰ نے وزیر اعظم عمران خان کو سرخرو کیا ،پی ڈی ایم کے تمام ہتھکنڈے ناکامی سے دوچار ہوئے ،میں اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *