اثرو رسوخ کا استعمال ، عدالت نے شہباز گل کو طلب کر لیا

[ad_1]

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے اثر و رسوخ استعمال کر کے مقدمے کے اندراج کے خلاف درخواست پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو 15مارچ کو طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے شہباز گل کی طلبی کا حکم نامہ جاری کی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد نے طاہر مبین سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی ۔درخواستگزاروں نے موقف اپنایا کہ شہباز گل نے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کر کے تھانہ اسلامپورہ میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔شہباز گل نے جعلی دستاویزات تیار کرنے اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کروایا

۔شہباز گل کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے ۔استدعا ہے عدالت شہباز گل کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کو خارج کرے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *