اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاق میں ضلعی انتظامیہ نے 2ماہ کیلئے دفعہ144نافذ کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں اسلام آباد کی انتظامیہ نے آئندہ 2ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی ہے ۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سےنافذ کردہ دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف قانون کے

مطابق کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن سے تمام متعلقہ اداروں کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔



Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *