اپوزیشن کے سات اراکین حکومتی اتحاد میں شامل۔۔ کامران خان کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بیتے علی حیدر گیلانی حکومتی اراکین کو جو سکھایا ان کا الٹ اثر ان کے والد پر پڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہایک بار پھر غور سے دیکھیں سنیں یہ ہے وہ ووٹ ضائع کرنے کا تاریخ سبق جو یوسف رضا گیلانی کے پسر علی حیدر گیلانی حکومتی اراکین کو سکھا رہے خدا کا کرنا گیلانی کے سکھائے سبق کے مطابق ووٹ مسترد ہوئے مگر بساط والد محترم پر

الٹ گئی ۔ جیسا بویا ویسا کاٹا! ہر لمحہ ہر ساعت اللہ دیکھ رہا ہے۔ کامران خان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم خبر یہ ہے کہ سینٹ میں دراصل اکثریت پی ٹی آئی اتحاد کی ہے اپوزیشن کے سات اراکین حکومتی اتحاد میں شامل ہوچکے ہیں انہی سات اراکین نے غفور حیدری کے بجائے مرز آفریدی کو ووٹ دئے سینٹ میں عدم اعتماد کی تمنا والوں کی خدمت میں عرض اب سینٹ میں حکومت 54 اپوزیشن 44 کا تناسب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *