شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا

مچھ (آن لائن )مچھ شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل کر گہری کھائی میں جاگری نوجوان جاں بحق 5افراد زخمی جاں بحق نوجوان نوید سمالانی کے گھر میں بڑے بھائی کی شادی کی تقریب جاری تھی نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پرشادی کی پیغام لیکر رشتہ داروں کو شرکت کی دعوت دینے جارہے تھے حادثہ کا شکار ہوگیابولان میں آئے روز حادثات سے انسانی جانیں ضیاع ہوتے ہیں ناتجربہ کار ڈرائیوروں کیوجہ سے حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے جمعہ کے روز مچھ قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار نے بے قابو ہوکر

موٹرسائیکل سواروں کو کچل کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوید احمد ولد محمد علی احمد سمالانی موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں عصمت اللہ اچکزئی غلام حیدر بلوچ حضرت اللہ بڑیچ سکنہ کوئٹہ سرفراز سمالانی عبدالرحمن سمالانی سکنہ مچھ شامل ہیں جاں بحق اور زخمیوں کو مچھ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کاروائی کے بعد زخمیوں کو مزید طبی امداد کیلئے کوئٹہ ریفر جبکہ لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا جاں بحق نوجوان کے گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جس کا پیغام لے کر نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر رشتہ داروں کو شرکت کی دعوت دینے مچھ ندی جارہے تھے کار نے انہیں کچل دیا شادی کی گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا  بولان قومی شاہراہ مسافروں کیلئے مقتل گاہ بن چکے ہیں شاہراہ پر ہر وقت موت ناچ رہی ہوتی ہےآئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں  حادثات میں غیر معمولی اضافے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے ابتک اس میں کمی کیلئے کوئی معمولی اور روایتی اقدام بھی نہیں اٹھائی گئی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ بولان قومی شاہراہ پر ناتجربہ کار ڈرائیوروں کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ حادثات میں کمی کو لایا جاسکے

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *