موٹر وے سے جہلم تا اسلام آباد فاصلہ صرف 45 منٹ میں طے ، وزیر اعظم عمران خان کا عوام کیلئے بڑا تحفہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )موٹر وے سے جہلم تا اسلام آباد فاصلہ صرف 45 منٹ کا رہ جائے گا ، وزیراعظم عمران خان نے عوام کو بڑا تحفہ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب ٹویٹ پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہالحمٰدللہ اس ہفتے سیالکوٹ راولپنڈی موٹروے کے پہلے فیز کا ٹنڈر آجائے گا، شمالی ہنجاب کیلئے موٹروے وزیر اعظم عمران خان کا ایک بہت بڑا تحفہ ہو گا،مراد سعید نے اس پراجیکٹ کو ممکن بنایا ،اس موٹر وے سے جہلم کا اسلام آباد سے فاصلہ 45 منٹ رہ جائیگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گوجرخان

سوہاوہ اور دینہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بن جائیں گے، چکوال، جہلم،کھاریاں، لالہ موسیٰ، وزیر آباد کی معاشی اہمیت میں بے پناہ اضافہ ہو گا، للہ تا جہلم دو رویہ سڑک اور وزیر آباد راولپنڈی موٹر وے شمالی پنجاب کیلئے گیم چینچر منصوبے ہیں، میری تجویز کو پذیرائی دینے کا شکر گزار ہوں ۔

Leave a Comment