پاکستان نے انسداد کورونا کیلئے  عرب ملک  کو امداد کا ایک جہاز بھجوادیا

[ad_1]

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے انسداد کورونا کیلئے  عرب ملک عراق کو امداد کا ایک جہاز بھجوادیا  جبکہ دو مزید طیارے بھی بھیجے جائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر امدادی اشیا لے کر تین طیارے عراق روانہ ہوں گے،پہلا طیارہ آج امدادی اشیا لیکرعراق روانہ ہو گیا ہے جبکہ باقی دو طیارے آئندہ ہفتے روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان اورعراق کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کیدرمیان اعلی سطح کے وفود کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔دونوں ممالک کیدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔انسدادکوروناکیلئے پاکستان نے عراق کوامدادفراہم

کردی، کورونا کا مقابلہ بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون سے کیا جاسکتاہے، مشکل گھڑی میں عراقی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *