چیئرمین سینٹ انتخابات کس کے کہنے پر نام پر مہر لگائی گئی؟سراغ مل گیا

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) چیئرمین سینیٹ کیلئے 7 مسترد شدہ ووٹوں کے معاملے پر انکشاف ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خود ان 7سینیٹرز کواس جگہ مہر لگانے کا کہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی اورقائدین نے سینیٹرز کو خصوصی ہدایات کیں جس کا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ یہ ثابت ہو سکے کہ انہوں نے یوسف رضا گیلانی کو ہی ووٹ دیا۔ووٹرز نے ہدایات کے مطابق عمل درآمد کیا اور بتائی گئی جگہ پر مہر لگائی۔خیال رہے کہ پارلیمان کے ایوان بالا میں حکمران اتحاد کے مقابلے میں

اپوزیشن کے سینیٹرز کی تعداد زیادہ ہے تاہم اس کے باوجود اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی الیکشن ہار گئے۔سینیٹ میں حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 47 تھی جبکہ اس کے حمایت یافتہ امیدوار بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کامیاب ٹھہرے۔چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں مہر درست انداز میں نہ لگانے والے ارکان نے بھی ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں اپنی غلطی نہ دہرائی، اس بار کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔اس کے بعد یہ سوال پیدا ہورہے تھے کہ کیا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے 7 ارکان کے ووٹ دانستہ طور پر مسترد کرائے گئے؟ اور کیا حزب اختلاف ان 7 ارکان کو اپنی صفوں میں تلاش کرلے گی؟۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *