کرکٹ کے بعد فواد عالم نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

[ad_1]

کراچی (این این آئی) قومی ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے  کرکٹ میں اپنا نام منوانے کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔ قومی کرکٹر فواد عالم پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو کرنے کیلئے تیار ہیں۔فواد عالم اردو فلکس کیویب سیریز ‘خودکش محبت’ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔حال ہی میں اردو فلکس کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرکٹر فواد عالم کی پہلی ویب سیریز ‘خودکش محبت’ کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔صارفین کی جانب سے پسندیدہ کرکٹر کو کھیل کے

میدان کے بجائے سکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *