گورنرسندھ کامیاں جاوید لطیف کی طرف سے متنازعہ بیان دینے پر معافی کا مطالبہ

کراچی(این این آئی)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید  لطیف کی طرف سے متنازعہ بیان دینے پر معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید لطیف نے پاکستان کے خلاف بات کی ہے۔ گورنرسندھ نے سماجی رابطے کیویب سائٹ پراپنے ردعمل میں کہاہے کہ یہ لوگ اقتدار کے بھوکے ہیں اوراقتدار کے لئے یہ کسی حد تک جا سکتے ہیں،پاکستان کے لئے غلط بات برداشت نہیں کرسکتے ہیں،وطن ہے تو ہم بھی ہیں ۔ گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غداروں کے لئے کوئی جگہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *