یوم پاکستان پر پاک فوج کا گانا  ریلیز

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ’یوم پاکستان‘ کے حوالے سے خصوصی گانا ریلیز کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ کی آواز میں جاری کیے گئے ’ایک قوم، ایک منزل‘ کو کافی سراہا گیاایک قوم ایک منزل کو 13 مارچ کو ریلیز کیا گیا تاہم گانے کا ٹیزر اور پرومو ایک ہفتہ قبل ہیجاری کیے گئے تھے۔ایک قوم ایک منزل کا آغاز بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیام پاکستان سے متعلق تقریر سے

ہوتا ہے ، گانے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور اذزاد کشمیر کے افراد کو بھی دکھایا گیا ہے۔گانے میں علی ظفر اور آئمہ بیگ کو ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں کے درمیان پرفارمنس کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ۔ایک قوم ایک منزل کو ریلیز کرنے کے بعد کئی لوگوں نے اس کی تعریف کی اور گانے کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار قرار دیا۔ایک قوم، ایک منزل سے قبل بھی آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان سمیت جشن آزادی، یوم دفاع اور یوم کشمیر کے موقع پر بھی خصوصی گانے جاری کئے گئے۔آئی ایس پی آر نے گزشتہ ماہ 5 جنوری کو بھی یوم کشمیر کے موقع پر گلوکار شہزاد رائے کی آواز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر کو حق دو بھارت جاری کیا تھا۔اسی طرح ستمبر 2020 میں یوم دفاع اور یوم شہدا کے موقع پر بھی آئی ایس پی آر نے گلوکار عاصم اظہر سمیت دیگر گلوکاروں کا گانا ’ہر گھڑی تیار کامران‘ جاری کیا تھا اور اسے بھی شائقین نے بہت سراہا تھا۔آئی ایس پی آر نے 5 اگست 2020 کو بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی ویڈیو و نظم ریلیز کی تھی، کشمیر میں 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کیا تھا، جس وجہ سے اس کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی۔پاک فوج نے کورونا کے وبا کے دوران فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے صحت کے رضاکاروں اور قوم کے حوصلے بلند رکھنے کے لیے بھی خصوصی گانے اور ویڈیوز جاری کی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *