محمد اعجاز الحق کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ضیاء کے صدر سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے اس حوالے سے محمد اعجاز الحق نے بتایا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا اور میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ۔واضح رہے کہ محمد اعجازالحق اپنےانتخابی حلقہ میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کرتے رہے اور شادی بیاہ سمیت متعدد تقریبات میں شریک ہوتے رہے، اس دوران طبیعت ناساز ہونے پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، محمد اعجازالحق نے دوست احباب سے اپیل کی کہ ان کی صحت یابی کے لئے خصوصی

دعا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *