وزیراعلیٰ کے پی کا نام استعمال کر کے نوکری لگوانے کیلئے پیسے لینے کی وائرل ویڈیو، ترجمان وزیراعلی ہائوس نے واضح کر دیا

پشاور (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی کی وائرل ویڈیو سے متعلق ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس نے کہا ہے کہ وائرل ویڈیو سے وزیراعلی کے بھائی کا تعلق نہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ ہائوس فرقان کاکاخیل کے پی نے کہا کہ وائرل ویڈیو سے وزیراعلیٰ کے بھائی کا تعلق نہیں ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ ہائوس کا کہنا ہے کہ اس دھندے میں گینگ ملوث ہے، گینگ کے ارکان سرکاری نوکریوں کاجھانسہ دے کر عوام سے لاکھوں روپے لوٹتے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سرغنہ نے وزیراعلیٰ محمود خان اور ان کے بھائی کا نام استعمال کرنے کی بھی کوشش کی۔ترجمان نے کہا کہ متاثرین

کی شکایت پر پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے، ملزم واصف خود کو سیکشن افسر کا پی اے ظاہر کرتا رہا ہے۔فرقان کاکاخیل نے کہا کہ نوسربازوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *