پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے۔ یکم شعبان 15 مارچ کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم شعبان 15 مارچ بروز پیر ہو گی۔ شب برات 28 مارچ کو ہو گی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابقشعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوا۔رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں زونل کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھرسےشہادتیں جمع کی گئیں۔کمیٹی کے مطابق شعبان المعظم کا چاند

نظر آگیا ہے اور یکم شعبان بروز پیر 15 مارچ کو ہوگا جب کہ شب برات 28 مارچ کو ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *