23مارچ کوتاریخ کی سب سے بڑی ریلی کا اعلان 

کراچی (این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کراچی نے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی استحکام پاکستان بائیک ریلی کا اعلان کردیا۔پی اے ٹی ریلی کی قیادت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین ،مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورصوبائی صدر مشتاق صدیقی اورجنرل سیکرٹری رائو کامران محمود کریں گے۔پی اے ٹی بائیک ریلی دن 1بجے سہراب گوٹھ سے شروع ہو گی اور شام مزار قائد پر اختتام پذیر ہو گی۔پاکستان عوامی تحریک کے قائدین واٹر پمپ،عائشہ منزل،کریم آباد،لالوکھیت،تین ہٹی اور مزار قائدپر خطاب کریں گے۔پی اے ٹی کی کراچی کے ساتوں

اضلاع سے مختلف بائیک ریلیاں صبح سے ہی سہراب گوٹھ پہنچنا شروع ہونگی۔پی اے ٹی ریلی کا مقصد پاکستان کا استحکام ہے اور کراچی کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔عوامی تحریک کی استحکام پاکستان بائیک ریلی میں شرکت کیلئے خرم نواز گنڈا پور 22مارچ کراچی پہنچیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *