تمام سرکاری دفتروں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار

[ad_1]

لاہور (این این آئی) حکومت پنجاب نے تمام سرکاری دفتروں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ بغیر ماسک کے کسی بھی شخص کو دفاتر میں داخل نہ ہونے دیں اور دفاتر کے باہر لکھ کر لگا دیں کہ بغیر ماسک داخلہ سختی سے منع ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا تھا کہ بغیر ماسک سول سیکرٹریٹ میں بھی داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ ہر وزیٹر، افسروں اور ملازمین پر دفتری اوقات کے دوران ماسک کا پہننا لازمی ہے۔ جو

ماسک نہیں پہنے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی اور اسے دفتر میں داخلہ کیاجازت نہیں ہوگی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ق )کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے ملک بھر میں فوری تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے تعلیمی حرج پر صرف سرکاری زبانی جمع خرچ کیا جارہا ہے۔اپنے ایک بیان میں چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے پھر بند ہوگئے جبکہ بچوں کے تعلیمی حرج پر صرف سرکاری زبانی جمع خرچ کیا جارہا ہے۔چوہدری مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ طلبہ اور اساتذہ کیلئے فوری ویکسی نیشن پروگرام اور فری انٹرنیٹ کابندوبست کیاجائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف نیا نصاب بلکہ نیا تعلیمی نظام بھی دیناہوگا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *