کراچی میں رینجرز پر حملہ ہم نے کیا ذمہ داری قبول کر لی گئی

کراچی(این این آئی)تحقیقاتی اداروں نے رینجرز کی موبائل پراستعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے مالک کاسراغ لگالیاہے اور4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذ رائع نے بتایا کہ جس موٹرسائیکل میں دہشت گردوں نے بم نصب کیا اسموٹر سائیکل کا ریکارڈ کلیئر ہے اور موٹرسائیکل مجاہد کالونی کے رہائشی کے نام رجسٹرڈ ہے ،تفتیشی حکام کے مطابق ممکنہ طور پر بارودی مواد موٹر سائیکل میں بھرا ہوا تھا،پولیس نے رات گئے ناظم آباد اور اورنگی ٹاون میں ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی

ہے۔دوسری جانب مذکورہ واقعے کی ذمہ داری بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کالعدم علیحدگی پسند تنظیم نے قبول کرلی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور چینی قونصل خانوں پر حملے میں بھی بی ایل اے کی جانب سے ذمہ داری قبول کی گئی تھی تاہم اس واقعے کے ہونے کے بعد تفتیش کاروں نے پھر سے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *