بینک ڈکیتی کے بعد نوٹوں بھرا تھیلا لیے فرار ہوتے ملزمان کی موٹر سائیکل خراب ہو گئی ، پھر کیا ہوا ؟جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں دو منٹ چورنگی پر آج ایک بینک میں کی گئی ڈکیتی کے بعد جب ڈکیت فرار ہو رہے تھے تو اس دوران ان کی موٹر سائیکل خراب ہو گئی تھی۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق بینک ڈکیتوں کے واردات کے بعدفرار ہونے کی ایک حیرت انگیز ویڈیو سامنے آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح جب ڈکیت موٹر سائیکل خراب ہونے پر نہایت سراسیمہ تھے لیکن اس حالت میں بھی انھوں نے دو منٹ چورنگی پر دو منٹ میں واردات

کر کے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب مین روڈ پر میڈیکل سٹور میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات، دو نا معلوم ڈاکو دو افراد سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون و قیمتی سامان چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو وسیم اکبر کے میڈیکل سٹور میں داخل ہوکر دن دہاڑے اسلحہ کے زور پر وسیم اکبر سے 38500روپے نقدی، موبائل فون، جبکہ دوکان میں موجود گاہک شرافت علی سے 65ہزار روپے نقدی، فرد بیع، موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *