پارلیمان کی بندش کے دوران سینیٹ ریکارڈ میں ردو بدل کا خدشہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے پارلیمان کی بندش کے دوران سینیٹ ریکارڈ میں ردو بدل و تحریف کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ خدشہ ممتاز قانون دان فاروق ایچ نائیک کی جانب سے ظاہر کیا گیا ۔ سینیٹ کے نو منتخب رکن فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ چیئرمین سینیٹکے انتخاب سے متعلق سینیٹ کا ریکارڈ سیل کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پارلیمان کی بندش کے دوران سینیٹ ریکارڈ میں ردوبدل وتحریف کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ خفیہ کیمروں کی تنصیب سے متعلق سینیٹ ریکارڈ سیل کرنے

کی درخواست کر چکے ہیں۔فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ دستاویزات کی مصدقہ کاپیوں سے متعلق ہماری درخواست زیر التوا ہے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ دستاویزات کی کاپیاں موصول ہوتے ہی ہم اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضاگیلانی اوران کے ووٹرزسے غیرقانونی و غیرآئینی رویہ برتا گیا ہے۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان میڈیا میں لیک ہونے پر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد میڈیا پر آصف علی زرداری کے بیان کی تشہیر اور اس پر تبصروں سے پریشان ہوگیا۔ اجلاس میں شریک ارکان ایجنڈے کو بھول کر اس پر بات کر نے لگے۔خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یکطرفہ فیصلوں پر پی ڈی ایم سے کنارہ کش ہونے کی دھمکی دیدی اور انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں پر مجبور نہ کیا جائے جس سے ہماری راہیں ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *