ہم احمقوں کی جنت میں نہیں رہ رہے، مرزا افتخار الدین کو سپریم کورٹ میں پروٹوکول دیا گیامیں قتل ہوا تو شہید کہلاؤں گا جنت میں جاؤں گاکیچڑ مجھ پر اچھالا گیا لیکن برداشت ان سے نہیں ہورہا تھا،جسٹس فائز عیسی برس پڑے

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نظر ثانی کیس براہ راست نشریات کی درخواست پرسماعت ایک دن کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ بدھ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی فل کورٹ نے کیس پر سماعت کی ۔ جسٹس فائز عیسی روسٹرم پر آ کر اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس منظور ملک نے میری رہنمائی کی ہے،جسٹس منظور ملک کیہدایت پر کوشش ہے جذباتی نہ ہوں، عدلیہ کے خلاف ففتھ جنریشن وار شروع کی گئی،ملک دشمنوں کے خلاف ففتھ جنریشن وار نہیں ہورہی،سوشل میڈیا بریگیڈ منہ چھپا کر حملے کررہی ہے،موجودہ

حکومت ملک کو گٹر میں لیکر جارہی ہے،بوتھم نے عمران خان پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگایا تھا،عمران خان نے بوتھم پر مقدمہ کیا جیت گئے،وحید ڈوگر کی شناخت کیا ہے؟ کوئی نہیں بتاتا،پاکستان میں اس وقت ڈوگر جیسے ٹاوئٹ بھرے پڑے ہیں،آٹھ ہزار روپے پر نیب کا ملازم شہزاد اکبر عدلیہ کو لیکچر دیتا ہے،ہم احمقوں کی جنت میں نہیں رہ رہے،عدالت خود دیکھ سکتی ہے،کارروائی کتنی رپورٹ ہوتی ہے، چاہتا ہوں لوگ میری بات براہ راست سنیں،میری گفتگو کا مکمل حصہ میڈیا رپورٹ نہیں کرتا،امریکا کو عالمی لیڈر مان کر لوگ فالو کرتے ہیں،آغا افتخار الدین مرزا نے مجھے قتل کی دھمکی دی، میری اہلیہ مقدمہ درج کرانے گئی تو پولیس نے کہا وزیر داخلہ سے اجازت لیں گے،5 دن بعد پولیس نے مقدمہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا، مرزا افتخار الدین کو سپریم کورٹ میں پروٹوکول دیا گیا، میں قتل ہوا تو شہید کہلاؤں گا جنت میں جاؤں گا،ریاست مدینہ افتخار الدین مرزا کو آزاد کر رہی ہے، افتخار الدین مرزا کا تعلق شہزاد اکبر سے نکلا لیکن تفتیش روک دی گئی، میرے کیس میں عدالت نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف کارروائی کا کہا، فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں اچھا عہدہ مل گیا،عدالت کو یہ نہیں کہہ رہا کہفردوس عاشق اعوان کو جیل بھیجیں، کھبی خود بھی توہین عدالت کیس میں کسی کو جیل نہیں بھیجا،صدر مملکت بھول جاتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے ورکر ہیں، کیچڑ مجھ پر اچھالا گیا لیکن برداشت ان سے نہیں ہورہا تھا، صدر مملکت نے ایوان صدر میں بیٹھ کر تین انٹرویوز دیئے،صدر نے کہا ریفرنس پر خاموش رہنے اور میڈیا ٹرائل کا بھی آپشن تھا،صدر نے کہا تیسرا آپشن جوڈیشنل کونسل کا تھاجو استمعال کیا، سچ بولتا رہوں گا چاہیے کسی کو برا ہی کیوں نہ لگے، ریفرنس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ خبر حکومت نے لیک کی،مزید تین سال بینچ میں رہنے یا پینشن لینے میں کوئی دلچسپی نہیں، میری دلچسپی صرف عدلیہ کی عزت اور احترام میں ہے، میرے خلاف یوٹیوب پر  پراپگنڈہ کیا جا رہا ہے، یوٹیوب چینل نہیں بنا سکتا اس لیے عدالت میں کھڑا ہوں،بول ٹی وی کا مالک کون ہے یہ کوئی نہیں بتائے گا،سمیع ابراہیم نے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو آصف سعید کھوتا کہا، دوبئی میں بول ٹی وی کےشیئرز کس کے پاس ہیں۔میڈیا بھی زکر نہیں کرے گا، میرے نام سے تین جعلی ٹوئٹر اکاونٹس بنے ہوئے ہیں، 3 بار خط لکھ چکا میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں۔جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ ریفرنس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا خبر حکومت نے لیک کی،مزید تین سال بینچ میں رہنے یا پینشن لینے میں کوئی دلچسپی نہیں، میری دلچسپی صرف عدلیہ کی عزت اور احترام میں ہے،میرے خلاف یوٹیوب پر پراپگنڈہ کیا جا رہا ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تاثر ہمیشہ حقیقت سے مختلف ہوتا ہے، آپکے تحریری دلائل کا جائزہ لیا ہے،آپکے تمام دلائل اوپن کورٹ میں سماعت کے تھے،آپ نے ہمارا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے،ہر کوئی یہی کہے گا فیصلہ چیلنج ہونے کے باوجود ان پر عمل کریں،صدر مملکت  کبھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *