آئندہ ہفتے بارشیں ہی بارشیں محکمہ موسمیات نے موسمیاتی تبدیلیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے پیشگی مطلع کردیا

لاہور،اسلام آباد (آن لائن، اے پی پی)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ موسمیاتی تبدیلیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے لاہور سمیت صوبے بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی اور شہر کا موسم تبدیل ہو گا جبکہ گزشتہ روز شہر میں ٹھنڈی ہوئیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئی ،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ

درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے امکان کا اظہار کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا،اسی دوران اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کی بھی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *