پاکستانی ماڈل وگلوکار واداکارہ متھیرا بھی بلاول کی فین نکلیں

[ad_1]

کراچی (این این آئی)پاکستانی ماڈل، گلوکارہ، اداکارہ و میزبان متھیرا نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تعریفوں کے پْل باندھ دیے، ان کا کہنا ہے کہ بلاول میں ایک عظیم لیڈر بننے کی تمام تر خصوصیات موجود ہیں، ان کی گورنمنٹ کا ٹائم جلد آئے گا۔متھیرا نے ویب شو ’ٹو بھی آنسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بینظیر اْن کی پسندیدہ سیاستدان ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں زرداری اور مشرف کا دور بہترین تھا۔انہوں نے زمبابوے سے پاکستان منتقل ہونے کے حوالے سےبتایا کہ اْن کے والد زمبابوے کی اپوزیشن میں

جانے مانے سیاستدان تھے، گھریلو ناچاقی کے باعث والد اور والدہ میں طلاق ہوگئی اور وہ خود والدہ کے ساتھ راتوں رات پاکستان منتقل ہوگئیں۔متھیرا نے بتایا کہ اْن کی اپنی شادی کی ناکامی کے بعد اب وہ خود ہی اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ہمراہ رہتی ہیں، بیٹے کے نام کے معنی متھیرا نے ’عظیم شہزادہ‘ بتائے۔انہوں نے کہا کہ میں بچے کے کیرئیر کے حوالے سے خودغرضی کا مظاہرہ کرنے کی قائل نہیں، بیٹا بڑا ہوکر اپنے کیرئیر کا خود انتخاب کرے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *