پی ڈی ایم میں اختلافات پر پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار ٹی وی پروگرام میں مٹھائی لے آئے

لاہور( این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے درمیان اختلافات پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے ساتھ مٹھائی لے آئے ۔ عثمان بزدار نے نہ صرف شو میں موتی چور کے لڈو کھائے بلکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک کو لڈو لاہور بھیجنے کی بھیپیشکش کی ۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لٹیروں کی ایسوسی ایشن آپس میںہی ٹکراکرریزہ ریزہ ہو گئی ہے ،گھسیٹنے اورپیٹ پھاڑنے والے تو ناکام ہو گئے لیکن ” میں ان کو رلائوں گا”کا عزم کرنے والا شخص بدستور کامیاب

جارہا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی والے بھول جائیں اب انہیں کرپشن کی دھمال نہیں ڈالنے دیں گے بلکہ انہیں نہ صرف لوٹ مارکے پیسے واپس کرنا ہوں گے بلکہ قوم کے سامنے بھی توبہ تائب ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر قیادت کرنے کا خواب لے کر جاتی امراء سے نکلیں تھیں لیکن پھر قوم نے یہ بھی دیکھا کہ وہی مریم صفدرپی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے پیچھے کھڑی نظر آئیں ، ناکامی کے بعد اب انہیں مشورہ ہے کہ گھرگھرستی سنبھالیں ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد سے چلنے والا حقہ پانی بند ہونے سے مولانافضل الرحمان بھی سکتے میں آ گئے ہیںاس لئیاتحاد کا شیرازہ بکھرنے کے باوجود متحد ہونے کے بیانات داغے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *