1985 سے 1990 کے دوران نواز شریف نے دونوں ہاتھوں سے ایل ڈی اے کو لوٹا،قومی خزانے کو کتنے ملین کا ٹیکہ لگایا، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی)1985 سے 1990 کے دوران نواز شریف نے دونوں ہاتھوں سے ایل ڈی اے کو لوٹا، وزیربحری امور علی زیدی نے شواہد سماجی میڈیا پر ڈال دئیے۔ جمعرات کو علی زیدی نے کہاکہ بالآخر بطور وزیراعلیٰ نواز شریف کی لوٹ مار بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے، 1985 سے 1990 کے دوران نواز شریف نے دونوں ہاتھوں سے ایل ڈی اے کو لوٹا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے 1 کنال کے 500 پلاٹس اپنے درباریوںمیں بانٹے، نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب قومی خزانے کو 250 ملین کا ٹیکہ لگایا، نواز

شریف نے جعلی دستاویز کے باعث ایل ڈی اے کو 700 ملین کا نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے 2400 گھوسٹ ملازمین کے ذریعے ایل ڈی اے اور واسا کو لوٹا، 35 برس بعد سکینڈل دوبارہ اٹھایا جا رہا ہے مگر ملک ضیاء کی کرپٹ باقیات کے ہاتھوں دقت اٹھا رہا ہے، ان لٹیروں کو بے نقاب کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شاباش دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *