ایٹمی توانائی کمیشن کی جانب سے قوم کو عظیم تحفہ، پاکستان کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کوقومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا

کراچی(این این آئی) پاکستان کے سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ کینپ ٹو کوقومی گرڈ سے منسلک کردیا گیاہے، ابتدائی طور پر بجلی گھر سے 105 میگا واٹ بجلی کی سپلائی جاری ہے تاہم مذکورہ پاور پلانٹ رواں سال مئی میں باقاعدہ کمرشل آپریشن کا آغاز کردیگا، جس سے 1100میگاواٹ بجلی دستیاب ہوگی۔ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ٹو نے باقاعدہ پیداوارکا آغاز کردیاہے۔اس پاور پلانٹ سے قومی گرڈ کو 11 سو میگاواٹ ماحول دوست اور سستی بجلی دستیاب ہو گئی ہے۔ترجمان نے بتایاکہ یوم پاکستان کے موقع پر ایٹمی توانائی کمیشننے قوم کو عظیم تحفہ

دیا ہے۔ کے ٹو پاور پلانٹ رواں سال مئی میں باقاعدہ کمرشل آپریشن کا آغاز کردیگا۔انہوں نے کہا کہ کے ٹو پاور پلانٹ پاکستان کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے۔ پلانٹ کینپ قومی گرڈ سے منسلک ہو گیا ہے۔ ابتدائی طور پر 105میگاواٹ بجلی کی سپلائی جاری ہے، جبکہ اگلے ماہ کے الیکٹرک کو 500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ کراچی میں 1100میگاواٹ کا تیسرا پلانٹ2021 کے آخر میں نیشنل گرڈ سے منسلک ہوگا۔وزیر توانائی عمرایوب نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *