فواد چوہدری کی دبے لفظوں میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید، انڈر ٹرائل جج کو جواب دیا تو دکھ ہوا اور توہین ہو گئی کے بھاشن آئیں گے

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائل جج کی تقریریں سن رہے ہیں، اگر جواب دیا تو ’دکھ ہوا سے توہین ہوگئی‘ کے بھاشن آجائیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دبے لفظوں میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ محترم اگر آپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کا شوق ہے تو مستعفی ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں، مقبولیت

اور قبولیت دونوں کا اندازہہو جائیگا۔ انہوں نے ایک نظم بھی قاضی فائز عیسیٰ کے لیے شیئر کرائی۔ دریں اثناء وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مودی سرکار کو سمجھنا ہوگا دنیا میں انتہا پسندانہ رویے کی گنجائش نہیں، آرمی چیف کی تقریر ملکی سلامتی کے عمومی خدوخال کی تشریح ہے، دنیا کو امن کے اس نظریے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔  ٹویٹ میں کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کو سمجھنا ہوگا دنیا میں انتہا پسندانہ رویے کی گنجائش نہیں، پر امن جنوبی ایشیا سب کے مفاد میں ہے، برصغیر کے لوگ عالمی معیشت کی تشکیل نو کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *