وزیراعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا

سوات(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔زلام کوٹ، مالاکنڈ آمد پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل کمال اظفر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے 80 کلومیٹر طویل سوات ایکسپریس وے پر 7 انٹرچینج قائم ہیں۔ ایکسپریسوے پر تین سرنگیں نکالی گئیں ہیں جن کی لمبائی 1266, 271 اور 324 میٹر

میٹر ہے۔بریفنگ کے بعد وزیر اعظم نے سرنگوں کی تکمیل کے بعد منصوبے کا افتتاح کیا اور سرنگوں کا جائزہ بھی لیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو بتایاگیا ہے کہ 80 کلومیٹر طویل سوات ایکسپریس وے پر 7 انٹرجینج قائم ہیں۔ ایکسپریس وے پر تین سرنگیں نکالی گئیں ہیں جن کی لمبائی 1266, 271 اور 324 میٹر ہے۔جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سید وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *