ایک اور یونیورسٹی میں جوڑے کی سرعام اظہار محبت کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یونیورسٹی آف لاہور میں جوڑے کی سر عام اظہار محبت کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے کے بعد ایک اور پاکستانی یونیورسٹی کے طلباکی ویڈیو سوشل میڈ یا پر سامنے آگئی جس میں جوڑے نےدیگر طلبا کے سامنے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکے نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر لڑکی کو سرخ گلاب کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے اپنے پیار کا اظہار کیا ، پھر لڑکا لڑکی دونوں کافی دیر تک ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر رہے ۔بظاہر یہ ویڈیو تعلیمی ادارے کی

چھت پر بنائی گئی جہاں ان کے ساتھی بھی اس لمحے سے لطف اندوز ہوئے ۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یونیورسٹی آف لاہور میں اظہار محبت کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا تھا پھر یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکے اور لڑکی دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا جس کے بعد سوشل میڈ یا صارفین نے ان کے حق میںآواز بلند کی تھی ۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ، معروف گلوکار شہزاد رائے سمیت کئی شخصیات نے بھی لاہور یونیورسٹی میں پیش آئے واقعے سے متعلق لڑکی اور لڑکے کی حمایت کی تھی ، چند روز قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ دونوں رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *