حکومت کا مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی) حکومت سندھ نے صوبے بھر کی تمام مساجد کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے کی تمام مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے صوبائی محکمہ اوقاف نے تمام مساجد کو سوالنامہ ارسال کردیاہے۔محکمہ اوقات کی جانب مساجد کے منتظمین کو چندےکے حصول، زیرِ ملکیت دکان ایا گھر کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے، اور تمام آئمہ مسجد کو جمعے کو جمع ہونے والے چندے اور اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مساجد

سے تفصیلات ایف اے ٹی ایف شرائط کے تحت تفصیلات مانگی گئی ہیں، جس کے بعد محکمہ اوقاف مساجد سے تفصیلات حاصل کررہاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *