انسانیت مر گئی، بیوہ خاتون کی ذہنی معذور بیٹی کو 2 افراد نے بے آبرو کردیا

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں بیوہ خاتون کی ذہنی معذور بیٹی کو 2 افراد نے اجتماعی طور پر بے آبرو کر دیا۔پولیس کے مطابق بیوہ خاتون کی ذہنی معذور بیٹی کو حاجی آباد میں مبینہ طور پر اجتماعی آبرو ریزی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دوسری جانبمتاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی، مقدمے میں آبرو ریزی کی دفعات بھی شامل نہیں کی گئیں۔متاثرہ لڑکی کی والدہ کے مطابق 3 روز قبل میڈیکل ہوا، پولیس نے میڈیکو

لیگل رپورٹ نہیں دی، پولیس نے ڈی این اے کے نمونے بھی فرانزک کے لیے لاہور نہیں بھجوائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *