قطر میں مزدور کی کم از کم تنخواہ میں کتنا اضافہ کردیا گیا؟ تارکین وطن کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

[ad_1]

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر میں تمام ورکرز کے لیے کم سے کم تنخواہ 275ڈالر (تقریباً 43ہزار پاکستانی روپے یا ہزار ریال) مقرر کردی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق کم سے کم اُجرت کا اطلاق 30 اگست سے تمامنئے ہونے والے معاہدوں اور موجودہ تمام معاہدوں پر بھی ہوگا۔سرکاری میڈیا کے مطابق تمام کارکنوں بشمول مقامی سٹاف کے کو مکمل کام کی ماہانہ تنخواہ 1000 ریال (275 ڈالر) فی گھنٹہ 1اعشاریہ 30ڈالر (تقریباً 203 پاکستانی روپے) ادا کرنا ہوگی۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق قطری حکومت کے اس اقدام سے پرائیویٹ سیکٹر کے 20 فیصد ملازمین جن کی تعداد چار لاکھ بنتی ہے،

براہ راست مستفید ہوں گے۔ قطری حکومت کے مطابق قانون کے اطلاق کے ساتھ ہی پانچ ہزار سے زائد کمپنیوں نے اس پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ قطر کی مجموعی آبادی 27 لاکھ ہے جن میں سے قطری شہریوں کی تعداد صرف تین لاکھ جبکہ تارکین وطن کی تعداد 24 لاکھ ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *