میری اور اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعاؤں پر سب کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم عمرا ن خان کا اہم پیغام جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کورونا تشخیص کے بعد صحتیابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’اہلیہ اورمیری صحتیابی کیلئےدعائیں کرنیوالوں کاشکرگزارہوں،بیرون ملک سےنیک خواہشات پربھی سب کامشکورہوں‘‘۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص کے بعد عالمی اور ملکی سیاسی رہنماؤں نے ان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا جس پر انہوں نے بھی اب سب

کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *