نواز شریف کے بارے اگر کوئی بات کرے گا تو اس کی زبان کھینچ لیں گے

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کودھمکیاں دی جارہی ہیں کہ آپ کی بیٹی بازنہ آئی تواسے ختم کردیں گے، نیب بیانات کا چوکیداربنا بیٹھا ہے، نوازشریف کی بیٹی ہوں آپ سے ڈرتی نہیں، میں نے نوازشریف کوکہاعزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، نیب یا حکومت کے ہاتھ میںنہیں ہے ،میں قید سے نہیں ڈرتی، میں اداروں کیخلاف نہیں بول رہی بلکہ نیب کے پول کھول رہی ہوں۔ 26 مارچ کو نیب ضرور جاؤں گی۔ مریم نواز نے کہا کہ الزام ختم ہوگئے تو نیب نے اداروں کے

خلاف بیان بازی کا الزام لگایا، نیب کو بیانات جانچنے کا ٹھیکہ کس نے دیا ہے، اداروں کے خلاف نہیں، نیب کو پول کھولنے کی تکلیف ہے۔نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں اگر کوئی بات کرے گا اس کی زبان کھینچ لیں گے۔ان خیالات کا اظہار مریم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کہ کہتے تھے مسلم لیگ (ن) ختم ہو چکی ہے لیکن ہم نے حکومت کو ان کے گھر میں گھس کر مارا۔ ایک پیج پر ہونے کے باوجود ایک ضمنی الیکشن نہیں جیت سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھ پر اداروں کیخلاف باتیں کرنے کا الزام لگایا لیکن اسے میرے بیانات جانچنے کا ٹھیکہ کس نے دیا؟ وہ وقت اب گزر گیا جب نیب جب مرضی اٹھا کر بند کر دیتا تھا۔ جب میاں صاحب کو گلے مل رہی تھی تو نیب والوں نے مجھے اندر آکر گرفتار کر لیا تھا۔ میاں صاحب نے کہا آپ کو مریم کے باہر آنے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔ باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کس کا تھا؟ جتنی قربانیاں دینا تھی دے چکی، اب حساب لینے کا وقت آ گیا ہے۔ انھوں نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرفسے متعلق کہا کہ خدائی لہجے میں مشرف کہتا تھا نواز شریف ماضی بن چکا، لیکن آج وہ خود کہاں ہے؟۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کو چھوڑو اپنے دن گنو۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب چل کر بتادو، اب مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے، ہمارے لیڈر کو کوئی گالی دے گا یا جوتا پھینکے گا، ن لیگ تمھارا منہ توڑے گی۔لیگی نائب صدر کاکہنا تھا کہ ن لیگ شاید عمران خان کو ڈیڑھ سال اور برداشت کرلے، ہم جانتے ہیں ڈیڑھ سال مزید رہ گئے تو نام ہی مٹ جائے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ کہتا ہے مجھے نکالا تو عوام کو سڑکوں پر لے ا?وں گا، لیکن اب کیا کہہ کر لائیں گے؟۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت نواز شریف کا ہے، انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایک اقامے پر نواز شریف کو نکال باہر کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کا وڑن موٹروے، سی پیک اور لوڈشیڈنگ ختم کرنا ہے لیکن تابعدار کا وڑن انڈے، کٹے، مرغیاں اور آئین کیخلاف ہر اقدام کو جائز قرار دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں ان کو فتح کا یقین ہوتا تو پورے حلقے میں الیکشن کراتے۔ نئے الیکشن کا اعلان ہوا تو سپریم کورٹچلے گئے۔ یاد رکھنا جہاں جہاں الیکشن ہوگا، نواز شریف ہی جیتے گا۔ جہاں ایک پیج ہوگا، وہاں دھاندلی ہوگی اور یہ ہاریں گے۔لیگی رہنما نے کہا کہ چھبیس مارچ کو لانگ مارچ والے دن نیب نے نوٹس بھیجا ہے، میں اس دن نیب ضرور جاؤنگی لیکن یاد رکھنا تم نے اگر کوئی گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو بھرپور مقابلہ کریں گے۔انھوں نے کہاکہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو بتاودں کہ اب پنجاب بھی کھڑا ہوگیا، پنجاب کسی بھی صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آج ضمنی الیکشن جیتنے کے بھی قابل نہیں رہی، عمران خان کے گھر میں گھس کر مارنے پر نوشہرہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی بیٹی قید سے نہیں ڈرتی، ڈیتھ سیل میں اکیلے رہی، نواز شریف نے دباؤ میں آنے سے انکار کر کے عوام کے حق حکمرانی کا پرچم بلند کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جعلی حکمران تابعدار کا وژن انڈے، کٹے اور مرغیاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نیب اور عمران خان کے لیے آسان اسامی نہیں بنے گی۔لانگ مارچ کا اتنا خوف تھاکہ 26 مارچ کو نیب بلالیا، خاطر جمع رکھو، جو جان نکلی ہوئی تھی اب نکلی ہی رہے گی۔ مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کودھمکیاں دی جارہی ہیں کہ آپ کی بیٹی بازنہ آئی تواسے ختم کردیں گے، نیب بیانات کا چوکیداربنا بیٹھا ہے، نوازشریف کی بیٹی ہوں آپ سے ڈرتی نہیں۔ نہوں نے کہا کہ میں نے نوازشریفکوکہاعزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، نیب یا حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ پاناما کے وقت نوازشریف کوکہا گیا استعفیٰ سے دوتو پاناما ختم ہوجائے گا لیکن مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے دباؤ میں آکراستعفیٰ دینے سے انکار کردیا لیکن جب سابق وزیر اعظم نوازشریف نے استعفیٰ نہیں دیاتو انہیں جھوٹے کیس میں نکالا گیا، 73 سال میں ایک شخص بتادیں جس نے نوازشریف جتنی تکلیفیں برداشت کی ہوں؟۔

موضوعات:

سینیٹ الیکشن میں کیا کیا ہوا؟

آصف علی زرداری کے ایک قریبی دوست نے انہیں فروری میں بتایا‘ حفیظ شیخ کو سینیٹ کے الیکشن میں خفیہ مدد نہیں ملے گی‘ یہ الیکشن مکمل آزاد اور شفاف ہو گا‘ یہ ایک دھماکا خیز اطلاع تھی‘ زرداری صاحب نے تصدیق کرائی‘ یہ اطلاع درست نکلی‘ زرداری صاحب ایک جہاں دیدہ اور سمجھ دار انسان ہیں‘ انہوں نے موقعے ….مزید پڑھئے‎

آصف علی زرداری کے ایک قریبی دوست نے انہیں فروری میں بتایا‘ حفیظ شیخ کو سینیٹ کے الیکشن میں خفیہ مدد نہیں ملے گی‘ یہ الیکشن مکمل آزاد اور شفاف ہو گا‘ یہ ایک دھماکا خیز اطلاع تھی‘ زرداری صاحب نے تصدیق کرائی‘ یہ اطلاع درست نکلی‘ زرداری صاحب ایک جہاں دیدہ اور سمجھ دار انسان ہیں‘ انہوں نے موقعے ….مزید پڑھئے‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *