’’کورونا ویکسین کتنے فیصد موثر ہے ‘‘

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین لازمی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں صدر عارف علوی نے کہا کہ کرونا ویکسین لازمی ہے، عالمی وبا سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی دو خوراک لگائی جاتی ہے، ویکسین کو اثر کرنے میں چند ہفتوں کا وقت لگتا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ زیادہ تر کیسز میں ویکسین100فیصد موثر ہے، باقی کیسز میں انفیکشن کی شدت بہت کم ہوجاتی ہے۔صدر مملکت نے عوام کو خبردار کیا کہ ان لوگوں سے ہوشیار رہیں جو ویکسین سے متعلق شک وشبہات پیدا کرتے

ہیں، حقیقت میں وہ کچھ نہیں جانتے۔‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *