آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کا کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈ ی ٹھار پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج پیر کے روزپیر کے روز خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ، پنجاب ،اسلام آباد ،شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھا ر بارش کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کےروز خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ،بالائی و وسطی پنجاب اوراسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری

جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھا ر بارش کا بھی امکان ہے گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا، شمالی و وسطی بلوچستان ، بالائی سندھ اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب : مری 41، اسلام آباد(زیروپوائنٹ 32،سید پور 22، بوکرہ 16،ائیر پورٹ09، گولڑہ 08)، کوٹ ادو ، جھنگ 27، راولپنڈی (شمس آباد 19)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 16،ڈی جی خان 15، اٹک ، رحیم یار خان 11، چکوال 09، فیصل آباد، خانپور 08، حافظ آباد07، خانیوال، منڈی بہاؤالدین 06، سرگودھا(پی ۔اے ۔ایف 06، سٹی 05)، منگلہ، ساہیوال، اوکاڑہ 05، ملتان(سٹی ، ائیر پورٹ 04)، گجرات ، قصور، جہلم 04، لاہور(سٹی 03، ائیر پورٹ 01)، سیالکوٹ(سٹی 03، ائیر پورٹ 02)، بہاولپور( ائیر پورٹ 03، سٹی02)، بھکر 02، نارووال، نورپور تھل، گوجرانوالہ 01، کشمیر: راولاکوٹ 30، گڑھی دوپٹہ 29، مظفر آباد(ائیر پورٹ 22، سٹی 15)، کوٹلی 07، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 30، بالاکوٹ26، دیر (بالائی 26، زیریں 07)، چترال 25، دروش21، کاکول، کالام 19، میرکھنی 18، پٹن 16، پاراچنار 12، سیدو شریف 11، چراٹ04، ڈی آئی خان 03، پشاور ، بنوں ، تخت بائی 01، بلوچستان : کوئٹہ (سٹی 17، سمنگلی 15)، زیارت 16، خضدار 13، پشین 10، مسلم باغ 09،چمن 06، لورالائی، مستونگ 05، قلات 02، دالبندین 01، گلگت بلتستان : استور 15، بونجی 05، اسکردو 03، بگروٹ ، چلاس 02، گوپس 01، سندھ : موہنجوداڑو12، دادو 11، لاڑکانہ 03، پڈعیدن02، جیکب آباد، شہید بینظیرآباد اور روہڑی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *