روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز علامہ طاہر اشرفی نے مسجدوں کی بندش سے متعلق اہم اعلان کردیا

لاہور، کراچی( آن لائن، این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی او ر مذہبی رہنما مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فتوے کے مطابق روزے کی حالت میں بھی کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔ ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے۔ پیر کو لاہو ر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شریعت اسلامیہنے خود کو تکلیف سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا حکم دیا ہے،تمام علماء کا اس بات پر اتفاق ہے ، اور یہ فتویٰ جاری کیا ہے کہ ہر شخص ویکسین لگوائے روزے کی حالت میں

کورونا ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ویکسین خرید کر مستحق افراد کو سہولت فراہم کریں۔ احتیاطی تدابیر پر عمل ہر صورت میں ہو نا چا یئے ، مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ویکسین خرید کر مستحق افراد کو فراہم کریں، مساجد بند کرنے سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں کورونا کی بدترین صورتحال میں بھی مساجد کو بند نہیں کیا گیا ۔دوسری جانبسول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیاہے ، جس میں دوران پرواز فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرنے لگی ہے، اس سلسلے میں کورونا وائرس کی روک تھا م کیلئے سولایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ، ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کیاہے۔جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو دوران پروازفیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ تمام ایئرلائینز ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔نوٹیفیکشن میں بین الاقوامی پرواز کے مسافروں اور کیبن کریو کو پاکستان سفر کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فار م پر کر نا لازمی قرار دیا ، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہڈیکلریشن فارم میں مسافر کو سفری تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مسافر نے سفر سے 5 دن پہلے افریقہ ، جنوبی امریکہ کے درمیان سفر تو نہیں کیا، مسافر نے گزشتہ 14دنوں کے درمیان کن ممالک کا سفر کیا ہے بتانا لازمی ہوگا جبکہ چارٹرڈ ،پرائیویٹ فلائٹس کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمدلازم ہوگا۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافر اپنی ہی سیٹ پر سفر کریں گے ،نشست تبدیل کر نے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ بین الاقوامی مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا اور مسافروں کو سوار کرنے سے پہلے طیارے کو ڈس انفیکٹ کرایا جائے۔نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کورونا ایس او پیز میں5 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے اور سی کیٹگری ممالک میں شامل ممالک کے مسافروں کو 23 مارچ سے پاکستان داخلے پر پابندی عائد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *