سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے مولانا فضل الرحمان نے کس کا نام تجویز کر دیا

لاہور(آئی این پی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دے دی، مریم نواز کی طرف سے مخالفت سامنے آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں سابقوزیر اعظم نوازشریف کی رہائش گاہ پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دی اور کہا کہ یوسف رضا گیلانی پاکستانی سیاست میں ایک قد آور نام ہیں ان کی ایوان بالا میں بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی موثر رہے گی، تاہم مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اس کے جواب میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنی ہر بات منوانا چاہتی ہے، جس کے لیے ہم نے سینیٹ الیکشن میں انہیں ووٹ بھی دیے اور طعنے بھی سنے لیکن سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے ہمارے امیدوار اعظم نذیر تارڑ اور سعدیہ عباسی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *