فردوس عاشق نے مولانا فضل الرحمان کو کرونا ویکسین لگوانے کی دعوت دیدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو کورونا ویکسین لگانے کی دعوت دے دی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کودعوت دیتے ہیں کہ وہ کورونا ویکسین لگوا لیں۔نجی ٹی وی ہم نیو ز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کند چھری سے پی ڈی ایم کو ذبح کیا ہے، طوطا مینا کی ایک بھی کہانی سچ نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا مقصد خود

کومیڈیا پر زندہ رکھنا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وہ شہباز گل کی آنکھ کا جائزہ لینے اسلام آباد جا رہی ہوں، دیکھوں گی کہ ن لیگ نے کس حد تک تخریب کاری ہے۔این سی او سی کے فیصلوں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جن اضلاع میں کورونا کی شرح 8 سے 12 فیصد تک ہے وہاں سخت اسمارٹ لاک ڈاون عائد کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مزارات کو فوری طور پر بند کرنے جا رہے ہیں اس حوالے محکمہ اوقاف کو ہدایت کر دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شادیوں کی آوٹ ڈور تقریبات مانیٹر کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *