2فراڈی خواتین گرفتار، گھروں میں کیسے واردات ڈالتی تھیں؟ہوشربا انکشافات

کراچی(این این آئی)اسٹیل ٹائون پولیس نے گلشن حدید میں گھروں میں کام کے دوران لاکھوں کا چونا لگانے والی دو ماسیوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار خواتین سے سونے کے زیورات بھی برآمد کرلیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹائون میں گھروں میں کام کرنے کے بہانے لوٹ مار کی متعدد وارداتیں رونما ہوچکی ہیں، جس کے سدباب کیلیے ایس پی عمران قریشی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو حراست میں لے لیا۔ایس پی انویسٹی گیشن عمران قریشی نے بتایا کہ ملزمہ شازیہ اور ثنا سے سونے کے زیورات برآمد ہوئے ہیں۔عمران قریشی نے

کہا کہ دونوں خواتین گروہ کی مدد سے گھروں میں ملازمت حاصل کرتی تھیں اور موقع ملتے ہی گھر میں موجود سونا اور نقدی چرا کر فرار ہوجاتی تھیں۔ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *