درباروں پر اجتماعی زیادتی کا تیسرا بڑا واقعہ ، پیر کھارا شریف پرسلام کے لیے آنے والی خاتون کو چار اوباش افراد نے کو بے آبرو کر دیا

،پنڈدادن خان(این این آئی)پیر کھارا دربار سلام کیلئے آنے والی خاتون کوچار افراد نے بے آبرو کر دیا کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بوچھال کلاں چوکی کی پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ چند روز کے دوران درباروں پر اجتماعی آبرو ریزی کا یہ تیسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔پیر کھارا شریف پرسلام کیلئے آنے والی خاتون کی چار اوباش لڑکوں نے آبرو ریزی کی۔ خاتون کے ساتھ آنے والے مرد کو باندھ کر اوباش لڑکے خاتون سے باری باری بے آبرو کرتے رہے، متاثرہ خاتون خانہ بدوش بتائی جاتی

ہے، افسوسناک واقعہ دن کے وقت پیش آیا۔سماجی حلقوں نے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *