فضا علی نے مداحوں کو وزن کم کرنے کا ’ٹوٹکہ ‘ بتا دیا

لاہور(این این آئی) اداکارہ فضا علی نے اپنے مداحوں کو وزن کم کرنے کا ٹوٹکہ بتایا ہے ،انہوں نے مداحوں کو وزن کم کرنے والی چائے بنانے کی ترکیب بتادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی ایک ویڈیو میں بڑھتے وزن سےپریشان لوگوں کے لئے ایک ہربل چائے کی ترکیب بتائی جس کو پینے سے لوگوں کو اپنے جسم میں نمایاں کمی محسوس ہوگی ۔فضا علی نے کہاکہ دو کپ پانی میں دار چینی ، پودینے کے پتے ، شہد اور لیموں شامل کرلیں اور ایک کپ پانی رہ جانے جتنا ابالیں اور اس

چائے کو دن میں دومرتبہ پی لیں جس سے آپ کا وزن کافی حد تک کم ہوجائے گا۔واضح رہے کہ اداکارہ فضا علی ٹی وی نے کئی یادگار ڈراموں کے علاوہ بڑی سکرین پر بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ٹی وی شوز کی میزبانی کے فرائض بھی خوش اسلوبی سے انجام دیتی ہیں، ماڈلنگ میں بھی ان کا کیریئر شاندار رہا ہے۔‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *